بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول بھٹو کا یورپی یونین سے بلیک سی گرین انیشیٹیو کی میعاد ختم ہونے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے یورپی یونین سے بلیک سی گرین انیشیٹیو کی میعاد ختم ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا یورپی یونین کےاعلٰی نمائندے جوزف بوریل سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں انہوں نےبلیک سی گرین انیشیئیٹوکی میعاد ختم ہونے پر پاکستان کے تحفظات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بی ایس جی آئی کےخاتمے غذائی تحفظ سےمتعلق چیلنجز درپیش ہوں گے، پہلے سے دباؤ کا شکار پاکستان جیسےترقی پذیرممالک پرمنفی اثرات پڑیں گے،اس حوالے سے یوکرینی اور ترک وزرائے خارجہ سے بھی بات کی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےجوزف بوریل سےدرخواست کی کہ بی ایس جی آئی کی تجدد میں مدد کیلئےکردار ادا کریں۔

یورپی نمائندے برائے خارجہ اموراوربلال بھٹو کا اِس معاملے پررابطہ برقراررکھنے پراتفاق کیا۔