سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے اتوار 23 جولائی کو پاکستان کے بھارت سے ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے کے بعد پاکستانی صارفین کی جانب سے ہونے والی ٹرولنگ کا جواب دیا ہے۔
اتوار کو بھارت سے پاکستان شاہینز کی جیت کے بعد عرفان خان ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے، سوشل میڈیا صارفین نے ان پر ناصرف تنقید کی بلکہ ان پر میمز بنائیں اور تبصرے بھی کیے۔
اس کی بنیادی وجہ عرفان پٹھان کی گزشتہ برس کی جانے والی ٹوئٹ تھی، جو انہوں نے 23 اکتوبر 2022 بروز اتوار کو کی تھی، یہ ٹوئٹ اس وقت کی گئی جب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہوا جس میں بھارت 4 وکٹوں سے کامیاب رہا۔
اس فتح کے بعد عرفان پٹھان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پاکستانیوں کو ٹرول کیا اور لکھا ‘پڑوسیوں سنڈے کیسا رہا؟’

اب اسی ایک سال پرانی ٹوئٹ کو یاد کراتے ہوئے پاکستانی شائقین نے سابق بھارتی کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لیا جس پر اب انہوں نے خاموشی توڑ دی۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں ‘پڑوسی’ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور لکھا ‘ایک اتوار کی ٹوئٹ تو ابھی تک بھول نہیں پائے ہو، کتنے ویلے (فارغ) ہو؟’
Ek Sunday ke tweet ko abhi Tak Bhul nahi paae ho. Kitne velle ho? #padosi
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) July 24, 2023
پاکستانی صارفین نے انہیں یہاں بھی نہ بخشا اور ان کی ٹوئٹ پر بھرپور جواب دیے۔
احتشام صدیقی نامی ٹوئٹر صارف نے عرفان پٹھان کے لیے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جو کہ ایک فین پیج کی اسٹوری کو دیکھنے والے لوگوں کا تھا، اس میں عرفان پٹھان کا نام بھی تھا۔
ٹوئٹر صارف نے لکھا ‘یہ شخص فین پیجز پر اسٹوریز دیکھ رہا ہے اور ہمیں فارغ کہہ رہا ہے’۔
Man watching stories on Fan Pages and saying us Velle. The irony. pic.twitter.com/wFt1Ht5i3s
— Ehtisham Siddique (@iMShami_) July 24, 2023
مصطفیٰ سلیم نامی صارف نے کہا ‘بندے سے ٹوئٹ بھی نہیں ہورہی، جناب اور ایڈٹ کرنی پڑی’۔
Bandae sai tweet bhi nahin ho rahi janab ko edit karnae pari 😂😂😂
— Mustafa Saleem (@Callmemustafa_) July 24, 2023
ایک اور صارف نے کہا کہ آپ کی گریس کدھر گئی؟
Where is your GRACE ??
— Sultan Khan (@MainHoonSultan7) July 24, 2023









