قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کولمبو ٹیسٹ میں ہیلمٹ پر گیند لگنے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔
کولمبو میں کھیلے جارہے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد بیٹنگ کیلئے آئے تو فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو باؤنسر کیا جو انکے سر پر لگا، جس کے بعد وہ کھیلتے ہوئے مشکل کا شکار ہوئے۔
قومی ٹیم کے فزیو نے سرفراز احمد کو فیلڈ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ کرکٹر سے سوالات بھی کیے، بعدازاں انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔
دوسری جانب بورڈ کی جانب سے سرفراز احمد کی انجری کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 200 سے زائد رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ میزبان ٹیم پہلی اننگز میں محض 166 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔
Sarfaraz Ahmed goes off retired hurt due to a possible concussion – He was struck on the helmet on the first ball he faced.#SLvPAK | #PAKvSL | #CricketTwitter pic.twitter.com/cD0JARp3CD
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) July 26, 2023









