مردان (ممتازنیوز) خیبر پختوںخوا کے ضلع مردان کے قریب کاٹلنگ میں پہاڑی تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مزدور پہاڑ میں ڈرلنگ کر رہے تھےکہ اچانک ایک بڑا تودہ ان پر آ گرا، تینوں مزدور تودے کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے تاہم ایک مزدور خالق حقیقی سے جا ملا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر 2 مزدوروں کو ہسپتال بھجوا دیا گیا۔









