بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مانسہرہ :پہاڑی تودہ رہائشی مکان پر گرنے سے ایک ہی گھر کے 4 افرادجاں بحق

مانسہرہ(فاروق احمد سے)پہاڑی تودہ رہائشی مکان پر آگر ایک ہی گھر کے 4 افراد لقمہُ اجل بن گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور اسکے تین بچے شامل ہیں۔اب تک کی موصولہ تفصیلات کے مطابق علاقہ میں جاری شدید بارشوں کے دوران گزشتہ شب مانسہرہ کے نواحی گاؤں پوٹھہ شاہکوٹ میں محمدامین نامی شخص کے مکان پر مٹی کا تودہ آن گرا۔جس سے مکان کی چھت بھی زمیں بوس ہوگئی اور محو خواب ماں اور اسکے تین بچے منوں مٹی کے ملبہ تلے دب گئیے واقعہ کی اطلاع ہونے پر قرب و جوار کے لوگوں نے اکھٹے ہوکر اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے کی جدوجہد شروع کی تاھم جب ملبے میں دبے افراد کو نکالا گیا تو ماں سمیت تینوں بچے دم توڑ چکے تھے۔ جاں بحق ھونے والوں میں 45 سالہ مسمات(ب)زوجہ محمدامین 09 سالہ عبدالجبار 05 سالہ عبدالستار اوردوسالہ حلیمہ بی بی شامل ہیں نعشوں کوملبے سے نکال کرکنگ عبداللہ ھسپتال مانسہرہ پہنچایا گیا ۔