قومی کرکٹ ٹیم کی اعلیٰ پرفارمنس پر سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی بول پڑے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ایک پیغام میں 4 بہترین بلے بازوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان لڑکوں نے آج کے ٹیسٹ میچ میں قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
یہی وہ نقطہ نظر ہے جسے فالو کرتے ہوئے ہمیں جارہانہ انداز سے کھیلنا چاہیے۔ سلمان علی آغا اور عبداللہ شفیق نے اسی طرح کی جاندار بیٹنگ کی۔
– A commendable performance from the boys today. This is the approach and attacking mindset that should be followed. Strong performances from our youngsters @ImAbd28, @SalmanAliAgha1 with the bat and our pacers for hitting the right areas. Thumbsup to Noman Ali for getting 7… pic.twitter.com/EYpIJm6X4u
— Wasim Akram (@wasimakramlive) July 27, 2023
یہی نہیں ہمارے باؤلرز نے بھی موقعے کی حساب سے بہترین جگہ گیند بازی کی اور آخر میں نعمان علی کو ۷ وکٹس حاصل کرنے پر بہت بہت مبارکباد۔ اسی طرح کی کرکٹ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کھیلتی ہوئی نظر آئے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو با آسانی 0-2 سے ہرا کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کیلئے راہیں ہموار کر لیں۔









