بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سری لنکا کیخلاف سیریز کی فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم کودیدیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے  سری لنکا کیخلاف سیریز کی فتح کا کریڈٹ پوری کودیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  بابراعظم کا  کہنا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز کی فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، ہم نے اپنی گیم کے انداز کو اٹھانے کا پلان بنایا تھا اور اس کے مطابق کھیلے، ہر چیز بہتر کرنے میں وقت لگتا ہے، اب چیزیں بہتر ہو رہی ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ  میں بہت لکی ہوں، ہر لڑکا صورتحال کو سمجھ کر کھیلتا ہے، سعود شکیل نے جس انداز سے بیٹنگ کی اس سے مومینٹم بنا، ہماری ٹیم ہر دن کے ساتھ خود کو بہتر کررہی ہے،کپتان قومی ٹیم نے کہاکہ سعود شکیل، سلمان آغا، عبداللہ شفیق کو خود پر یقین بڑھا کہ وہ کر سکتے ہیں، نعمان علی، نسیم شاہ کے سپیل کے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔