بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
متحدہ عرب امارات پہنچنے پر پاکستان کے یو اے ای میں سفیر، اعلی اماراتی حکام اور پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے بھائی، شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر تعزیت کیلیے شاہی محل جائیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ابوظہبی کے حکمران خاندان کے شیخ سعید بن زید النہیان 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے،عرب میڈیا کے مطابق شیخ سعید بن زید النہیان کچھ عرصے سے شدید بیمار تھے، وہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھائی تھے۔

 رپورٹس کے مطابق شیخ سعید کو جون 2010 میں ابوظہبی کے حکمران کا نمائندہ مقرر کیا گیا تھا،ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے سابق رکن شیخ سعید میری ٹائم پورٹ اتھارٹی (ابوظہبی) کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز تھے،ان کے انتقال سے پانچ دن پہلے 22 جولائی کو صدارتی عدالت نے اعلان کیا تھا کہ شیخ سعید کافی بیمار ہیں۔