اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے جامعہ کراچی کے اندر وین دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہیں،
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی









