بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بابر رنز نا بنا سکے لیکن دنیا کو اپنا دیوانہ بنا لیا مگر کیسے؟

سری لنکا پریمیئر لیگ کے پہلے میچ کپتان بابر اعظم بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہو گئے مگر انہوں نے جو یونیفارم پہنا اس نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

بابراعظم سری لنکا کی ڈومیسٹک لیگ میں کولمبو اسڑائیکرز کی کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

بابر رنز  نا بنا سکے لیکن دنیا کو اپنا دیوانہ  بنا لیا مگر کیسے؟

اس لیگ کے پہلے روز کھیلے گئے میچ کے دوران بابر 8 گیندوں پر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے مگر انہوں نے جو ٹیم یونیفارم پہنا اس میں سٹہ بازی کی کمپنی کا لوگو موجود نہیں جبکہ باقی پوری ٹیم نے اس کمپنی کے لوگو والی یونیفارم پہنی۔

اس عمل پر اب ہر جگہ ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔ اس لیگ کے آغاز سے پہلے ہی بابر اعظم نے ٹیم مینجمنٹ کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا کہ وہ کبھی بھی ایسی یونیفارم نہیں پہنیں گے جس سے سٹے بازی کی تشہیر ہو۔

اس طرح بابر اعظم کیلئے خاص طور پر فرانچائز نے مذکورہ کمپنی سے معاہدہ کیا جس میں یہ بات واضح طور پر تحریر تھی کہ بابر اعظم کی جرسی پر آپ کی کمپنی کا لوگو موجود نہیں ہوگا۔