پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بعد ان کے بیٹے اسحاق خٹک اور ایم این اے عمران خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔
اسحاق خٹک اور عمران خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے حوالے سے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کے پارٹی ممبران کو پارٹی چھوڑنے اور اکسانے پر رکنیت ختم کی۔
The basic membership of Ishaq Khattak and Imran Khattak has been revoked by PTI. Notification issued! pic.twitter.com/SEZ6YQ2na1
— PTI Khyber Pakhtunkhwa (@PTIKPOfficial) July 30, 2023
خیال رہے کہ عمران خٹک نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ اسحاق خٹک پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کے بیٹے ہیں۔
پی ٹی آئی پرویز خٹک کی پارٹی رکنیت پہلے ہی ختم کر چکی ہے جبکہ پرویز خٹک سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے ساتھ مل کر اپنی علیحدہ جماعت پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین کی بنیاد رکھ چکے ہیں۔









