بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انسانی حقوق کی ابترصورتحال،امریکی کمیشن کی بھارت کوگہری تشویش والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی سفارش

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیا میں مذہبی آزادی پر نظر رکھنے والے ایک امریکی کمیشن ’’یو ایس آئی سی آر ایف‘‘ نے امریکی انتظامیہ سے سفارش کی ہے کہ وہ حقوق انسانی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر بھارت کوگہری تشویش والے ممالک کے زمرے میں شامل کرے۔اپنی رپورٹ امریکی کمیشن نے مسلسل تیسرے سال بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتنقید کی ۔رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارتی وزیراعظم اوران کی جماعت فرقہ واریت کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں، موجودہ صورتحال سےبھارت میں اقلیتوں کوشدیدخطرہ لاحق ہے،امریکی کمیشن بھارت میں مذہبی رواداری تیزی سے کم ہورہی ہے،بھارت کوگہری تشویش والے ممالک کی فہرست میں شامل کیاجائے۔