ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے کنسلٹنٹ شہناز شیخ کو تاحال بھارتی ویزہ جاری نہ ہو سکا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے کنسلٹنٹ شہناز شیخ ٹیم کے ہمراہ کل بھارت روانہ نہیں ہو سکیں گی۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ٹیم کی کل بھارت روانگی شیڈولڈ ہے۔
شہناز شیخ کا تقرر پی ایچ ایف نے گزشتہ ہفتے کیا تھا، شہناز شیخ نےایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانا تھیں۔ شہناز شیخ کا ویزہ اسکواڈکے بعد اپلائی کیا گیا ۔
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی تین اگست سے چنئی میں شروع ہو گی۔
خیال رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کومتعلقہ وزارتوں کی کلیئرنس کے بعد ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے این او سی جاری کردیا گیا تھا۔









