بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کو کنفرم کردیاتو الیکشن اسی پر ہوں گے ،وزیرقانون

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے کہاہے کہ واپس لیاجانے والاپرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کا بل کسی طرح بھی پی ٹی آئی کے خلاف نہیںتھابلکہ یہ بل پی ٹی آئی کے دورمیں ہی تیارکیاگیاتھا،نگران حکومت پر وزیراعظم تمام جماعتوں سے مشاورت کررہے ہیں، مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کی توثیق کردی تو الیکشن اسی پر ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے بل کی ایک ایک شق ،کوما ،فل سٹاپ پی ٹی آئی کے دورمیں تیارکیاگیا،یہ بل تحریک انصاف کو دیوارسے لگانے کےلئے نہیں تھا،بل فیٹف کے حوالے سے تیارکیاگیا تھاحکومت کااس سے کوئی تعلق نہیں،اسمبلی کی مدت ختم ہو رہی ہے تو محکمے اپنے زیرالتوا بل نکلوا رہے ہیں،بل نے ابھی کمیٹی میں جاناتھاوہ ایگزامین کرلیتی۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بل کو اب دوبارہ پیش نہیں کیاجائے گا ،وزیراعظم نے مجھ سے کہاکہ بالکل اس طرح کی قانون سازی عجلت میں نہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ نگران حکومت پر وزیراعظم تمام جماعتوں سے مشاورت کررہے ہیں، مردم شماری کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا غورکرناضروری ہے، مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کو کنفرم کردیاتو الیکشن اسی پر ہوں گے ۔