بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بابر اعظم کے مداحوں نے کولمبو کے اسٹیڈیم میں ’بابر نامہ‘ سنادیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان و بہترین بلّے باز بابر اعظم کے مداحوں کا لنکا پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) کے کھیل کے میدان میں بابر اعظم کے حق میں سُر سے سُر ملانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ان دنوں بابر اعظم کولمبو میں کھیلے جانے والے ایل پی ایل میں اپنی بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں اور اسی کھیل کے دوران بابر اعظم کے مداحوں کا ان کیلئے طبلے کی تھاپ پر ’بابر بابر‘ کی مالا جبنا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

گزشتہ روز کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں بابر اعظم اور نسیم شاہ  ’کولمبو اسٹرئیکرز‘ کی ٹیم سے کھیل رہے تھے، میچ کے دوران جب بابر اعظم فیلڈنگ کیلئے بانڈری کے پاس آئے تو  پاویلین میں بیٹھے بابر اعظم کے دیوانے ایک آواز ہو کر ایک مخصوص طرز میں ’بابر بابر‘ کی صدائیں لگانے لگے۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداحوں کی جانب سے ملنے والی اس محبت نے بابر اعظم کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی اور وہ اس گانے سے لطف اندوز ہوتے بھی دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ رواں سال آئی سی سی ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ میں بابر اعظم پہلی پوزیشن حاصل کرچکے ہیں اور ان کی بہترین بلّے بازی کے سبب دن بدن ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔