بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہم نے جوبھی فیصلے کیے وہ ملک کوڈیفالٹ سے بچانےکےلیے تھے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتازنیوز )وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے جاتے وقت پٹرول سستاکرکے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی ،ہم نے جوبھی فیصلے کیے وہ ملک کوڈیفالٹ سے بچانےکےلیے تھے ،اقتدار سنبھالاتوہم نے سیاست کونہیں ریاست کودیکھا،عالمی سطح پرقیمتیں بڑھ رہی ہیں اس لیے بڑھائی گئیں ،منگل کواسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ سابق حکومت نے ملک کودیوالیہ ہونے کے قریب پہنچایا،پٹرول کی قیمت بڑھاناعوام کےلیے مشکل فیصلہ تھا،اتحادی حکومت نے سستی شہرت لینے کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کیا،موجودہ حکومت نے اداروں کوبہترکرنےکےلیے ہرممکن اقدامات کیے ،الحمد للہ وفاقی حکومت نے گزشتہ 15ماہ بہت کام کیا۔