اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔
سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تحریک انصاف نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری اور سابق وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی بنیادی رکنیت ختم کردی ۔
پاکستان تحریک انصاف نے جاوید اختر انصاری، فاروق اعظم ملک اور محمد اختر ملک کی بھی پارٹی پالیسی سے انحراف پر بنیادی رکنیت ختم کردی ۔
سید محمد ندیم شاہ، اہتشام الحق، بہاول خان عباسی، سبین گل کو بھی تحریک انصاف سے نکال دیا گیا
میاں شفیع محمد، سید محمد اصغر شاہ، میاں طارق عبداللہ، اور محمد افضل کی بھی تحریک انصاف سے بنیادی رکنیت ختم کردی گئی
تحریک انصاف نے احسن الحق، سلیم اختر، محمد ظہیر الدین خان علیزائی اور سلمان خان گدوکا کی بھی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کردی
پاکستان تحریک انصاف نے اکرم کانو، محیی الدین سولنگی، مخدوم افکار الحسن اور راجا محمد سلیم کو بھی پارٹی سے نکال دیا
تمام ارکان کی پاکستان تحریک انصاف سے رکنیت فوری طور پر ختم کر دی گئی
تحریک انصاف نے پارٹی کا نام، عہدہ اور رکنیت کا استعمال کرنے سے روک دیا ۔
پی ٹی آئی نے عثمان بزدار سمیت 22ارکان کو پارٹی سے نکال دیا








