بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے بھارت اور چین کے ریکارڈ توڑ دیئے 

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے بھارت اور چین کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راشد نسیم نے نن چکو کیٹیگری میں چایئنیز کنگفو ماسٹر کا ریکارڈ توڑا جب کہ بھارت کا سر کے ساتھ بوتل کھولنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔راشد نسیم کی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ کی تعداد 77 ہو گئی ہے۔ وہ اب تک نن چکو کی مختلف کیٹیگری میں 9 ریکارڈز بناکر دنیا میں سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ایمیل کے زریعے ریکارڈ بنانے کی تصدیق کر دی۔راشد نسیم نے 22 مرتبہ نن چکو کی مدد سے تاش کے پتے بوتلوں کو بغیر گرائے نکالنے کا کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے سر کے ساتھ ایک منٹ میں 71 بوتل کھول ڈالیں۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے پرابھاکر ریڈی کے پاس تھا جنھوں نے ایک منٹ میں سر سے 68 بوتلیں کھولیں تھی۔