اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کی معافی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری 15 اگست تک شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرائیں۔
دو روز قبل توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری نے معافی نامہ جمع کرایا تھا اور مؤقف پیش کیا کہ ملک کا ماحول ہی ایسا بنا ہوا تھا کہ سمجھ نہیں آ رہی تھی تلخیوں میں کہاں جائیں گے۔
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں5رکنی کمیشن نےفیصلہ جاری کردیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کی معافی مسترد کردی ہے، اور کہا ہے کہ فواد چوہدری 15 اگست تک شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرائیں۔
شوکاز نوٹس کاجواب دیں، الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کی معافی مسترد کردی








