بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی سالمیت و خودمختاری پر سمجھوتے سے بڑھ کر آئین شکنی کی کوئی بدترین شکل نہیں،مرادسعید


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمامرادسعید نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پراپنے ردعمل میں کہاہے کہ ملکی سالمیت و خودمختاری پر سمجھوتے سے بڑھ کر آئین شکنی کی کوئی بدترین شکل نہیں، سامراج کی تھپکی اور بیرونی قوتوں کا آلہ کار بن کر لائی گئی عدمِ اعتماد پر عوام شدید غصے میں ہیں، قوم کی نگاہوں میں کوئی ابہام نہیں کہ فرزند زرداری کے جماعت اپنے اتحادیوں سمیت سامراج کی آلہ کار ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے خوف نے انہیں وطن فروشی اور اغیار کے قدموں میں لیٹنے پر مجبور کیا، اس سے پہلے زرداری اور اور انکی فرزند کی جماعت ڈالروں کے عوض قوم بیچا کرتے، مرکز میں بیرونی سازش اور ضمیر فروشی جبکہ پنجاب میں مویشی منڈی لگا کر انہوں نے آئین کی دھجیاں اڑائیں۔ مراد سعیدنے کہاکہ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنا دنیا کی پہلی اسلامی مملکت کا جوہری پروگرام خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے بیرونی مداخلت کی دو مرتبہ تصدیق کے بعد ثابت ہو گیا کہ اپنے مفاد کیلئے یہ قوم کا ہر اثاثہ گروی رکھنے کو تیار ہیں، شریفوں کے ساتھ مک مکا کرکے فرزند زرداری کی جماعت قومی خزانے پر ڈاکے کے ذریعے معاشی دہشت گردی کرتی آئی ہے۔ مراد سعیدنے کہاکہ پاکستان کی سنبھلتی معیشت کو ایک مرتبہ پھر خطرے سے دوچار کرنا غداری سے کسی طور کم جرم نہیں، صدرمملکت ہی نہیں پوری قوم الیکشن کمیشن کی معاونت سے پنجاب میں جمہوریت پر ہونے والا بدترین حملہ دیکھ رہی ہے۔ مراد سعید نے کہاکہ بھکاریوں اور غداروں ہی کا نہیں قوم انکے سہولت کاروں کا بھی بھرپور محاسبہ کرے گی، غدار جلد کٹہرے میں کھڑے کئے جائیں گے اور فیصلہ عوام سنائیں گے۔