توشہ خانہ کیس کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل کردیا گیا۔
سپریم کورٹ کے بینچ میں تبدیلی کرتے ہوئے جسٹس مظاہر علی اکبر کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو بینچ میں شامل کر لیا گیا۔
جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر سماعت کرے گا۔
نئے بینچ میں جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا عدالت کو توشہ خانہ کے حوالے سے ہائیکورٹ کی سماعت سے آگاہ کریں گے۔









