اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی کے دور حکو مت میں سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرنے والے سنیئر بیورو کریٹ حماد شمیمی کیخلاف انکوا ئری کا ڈراپ سین ہوگیا ہے اور انہیں الزام سے با عزت بری کردیاگیا ہے۔سابق دور حکومت میں ان سنیئر بیورو کریٹ کو سوشل میڈیا پر حکومت پرتبصرہ مہنگا پڑ گیا تھا اور سا بق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تبصرہ (کمنٹ) کرنے پر سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن حماد شمیمی کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا تھا، حماد شمیمی سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ21 کے سینئر افسر ہیں، سینئر بیورو کریٹ کےخلاف انکوائری ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی نے کی،چارج شیٹ میں اس کمنٹ کوگورنمنٹ سرونٹس ( کنڈکٹ ) رولز 1964کے رول 22 کی خلاف ورزی قرار دیاگیا ہے، اس کمنٹ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے آفس میمورنڈم مجریہ 25اگست2021 میں سوشل میڈیا کے بارے میں دی گئی ہدایات کی بھی خلاف ورزی قرار دیاگیا ، فرانزک رپورٹس حاصل کی گئیں جن سے ثابت ہوا کہ یہ تبصرہ بیورو کریٹ کی تخلیق نہیں تھا، وزیر اعظم نے انہیں الزام سے بری ( EXONERATE) کرنے کی منظوری دیدی ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی بریت کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
عمران حکومت کو طالبان سے تشبیہ دینے والا سنیئر افسر الزام سے بری








