راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتار پر پولیس کو کارکنان کے سخت ردعمل کا خدشہ ستانے لگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی پولیس نے ممکنہ احتجاج کے سبب سکیورٹی سخت کر دی۔ اسلام آباد پولیس کو بھی احتجاج سے نمٹنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
انتظامیہ نے اہم مقامات پر تعیناتی کیلئے اینٹی رائٹ فورس کے دستے طلب کر لئے۔اسلام آباد کے ہائی سکیورٹی زون میں بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ عمران خان کو موصولہ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا جس کے سبب راولپنڈی پولیس کو الرٹ کر دیا گیا۔









