لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے پیش نظر طلب کیے گئے اجلاس کی صدارت پارٹی نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کریں گے۔
ایک ویڈیو بیان میں شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال بھی دے دی ہے۔
شاہ محمود نے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج آپ کو اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا، آج گھر کوئی نہ بیٹھے، اگر حیققی آزادی چاہتے ہیں تو اپنے لیڈر کے لئے نکلیں۔








