اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے لاپتا افراد کی تلاش کیلئے چوتھے روز بھی آپریشن جاری ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گذشتہ شب اندھیرا ہونے کے سبب آپریشن ملتوی کر دیا گیا تھا، ریسکیو ، پاک آرمی اور غوطہ خوروں کی مدد سے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ اب تک دریائے ستلج سے 8 لاشیں لواحقین کے حوالے کی جا چکیں۔
بتایا گیا ہے کہ مزید 6 افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔








