بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خوشخبری،ایل پی جی کے جہاز پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی متوقع

لیکوفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) لے کر ایک اور بحری جہاز کراچی پہنچ گیا۔ترجمان پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق بحرین سےایل پی جی لے کر آنے والا جہاز یلو اسٹون پورٹ قاسم پہنچا۔

ایل پی جی کا 24 اکتوبر کو برتھ پر لنگر انداز ہوا، جہازیلواسٹون 4ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لیکرآیا ہے۔

پورٹ قاسم پرایل پی جی کی کھیپ کی ہینڈلنگ مکمل کرلی گئی، ماہرین کے مطابق ایل پی جی کی درآمد سے طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد، مبینہ پولیس مقابلہ، زیرحراست 2 افغان باشندے ہلاک

خیال رہے کہ ماہ اکتوبر کےلیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 279 روپے 34 پیسے ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں 600 سے 650 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی سپلائی میں بہتری آنے کے بعد قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔