لاہور : بھارت میں موجود پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک عبداللہ شدید بیمار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق عبداللہ کو چنئی کے مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، عبداللہ کو گزشتہ روز گلے کا انفیکشن ہوا جو اب بگڑ گیا ہے۔
تیز بخار ہونے پر آج صبح کھلاڑی کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ، عبداللہ پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
پاکستان ٹیم عبداللہ کی جلد صحتیابی کے لیے پر امید ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے شہر چنئی میں موجود ہے۔









