بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میرا جی کترینہ سے اچھی، شاہ رخ کی فلم میں کام کیوں نہیں کیا؟

اچھی انگریزی نہ بولنے پر ہمیشہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا شکار رہنے والی میرا نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور بھارتی فلم جب تک ہے جان کترینہ سے پہلے بطور ہیروئن مجھے آفر ہوئی تھی۔

ایک پروگرام میں میزبان تابش ہاشمی نے سوال کیا کہ 2012میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم جب تک ہے جان کترینہ کیف سے پہلے آپکو آفر ہوئی تھی تو آپ نے کیوں نہیں کی یہ فلم؟

اداکارہ میرا نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ  میرا ماننا ہے کہ جب اللہ پاک آپ پر 1 دروازہ بند کرتا ہے تو 100 دروازے کھولتا ہے ۔ اور اس فلم کو نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ مجھے لندن کا ویزا نہیں مل پایا تھا ۔

اس کے علاوہ دورانِ شو میرا نے اچھی انگلش نہ بولنے پر یہ کہا کہ کسی پر کمنٹ کرنا بہت آسان ہے، ایک کمرے میں بیٹھ کر باتیں کرنے کیلئے لوگوں کے پاس بہت وقت ہے اور میرے خلاف جو ٹرولنگ کی جاتی ہے اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بس اللہ ان ناسمجھ لوگوں کو ہدایت بخشے۔

انگریزی کے حوالے سے میرا کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ لوگ مجھ سے انگریزی میں بات کریں، میں نے اپنی اردو، انگلش بہتر کی ہے۔ اس کے علاوہ آج میں بہت ساری زبانیں بول سکتی ہوں۔