لاہور(ممتاز نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجنمنٹ کمیٹی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی انضمام الحق کو چیف سلیکٹر مقرر کیا، انضمام الحق کو نیشنل مینز چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
چارج لینے کے بعد انضمام الحق افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی ٹیم منتخب کریں گے۔
سلیکشن کمیٹی کے قیام کے بعد سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان ہوگا جس میں وائٹ بال اور ریڈ بال کیٹگریز ختم کر کے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 100 فیصد سے زائد اضافے کی تجویز ہے۔
یاد رہے کہ انضمام الحق اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر رہ چکے ہیں۔
انضمام الحق چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم مقرر








