پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ کا اپنی آواز میں بھارتی گانا گنگنانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
رمیز راجہ جو آج تک اپنی بہترین بیٹنگ اور کمنٹری کے حوالے سے دنیا بھر میں پہچانے جاتے تھے اب ان کی ایک ویڈیو نے انہیں رات و رات گلوکار بھی بنادیا ہے۔
رمیز راجہ ان دنوں لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے سلسلے میں سری لنکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے معروف لنکن گلوکارہ ‘یوہانی’ کے ساتھ ان کے مقبول ترین گانے ‘مانیکے مگے ہتھے’ گنگنایا۔
Ramiz Raja showing his other talent today❣ pic.twitter.com/hBieEnixoT
— Basit Subhani (@BasitSubhani) August 5, 2023
وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ایل پی ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے اور اس ویڈیو کے ہمراہ بطور کیپشن لکھا گیا ہے کہ ’یہ ایک بیٹنگ لیجنڈ ہیں لیکن رمیز راجہ کی گلوکاری کی مہارت یوہانی کے ساتھ کتنی اچھی ہے؟ کیا رمیز یوہانی کو چیلنج کرسکتے ہیں؟ ‘
واضح رہے کہ یوہانی لنکا پریمیئر لیگ کی سفیر ہیں، 2020 میں ان کا گانا مانیکے مگے ہتھے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہوا تھا، 2022 میں اس گانے کو بالی وڈ فلم ‘تھینک گاڈ’ میں شامل کیا گیا تھا، گانے کی ویڈیو میں سدھارتھ ملہوترا اور نورا فتیحی تھے۔









