پاکستانی معروف ٹک ٹاکر اور خوبرو اداکارہ رومیسہ خان نے اپنی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری سے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
فلم ’جوہن’ میں شاندار اداکاری سے ڈیبیو دینے والی اداکارہ رومیسہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں خود کو شدید علیل ظاہر کیا۔
ٹک ٹاکر نے لکھا کہ ’زندگی پہلے جیسی نہیں رہتی، پہلے میری ماں بیمار ہوئی اور اب میں!۔’

رومیسہ خان کا مداحوں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’پچھلے دو مہینے میرے لئے کافی مشکل رہے ہیں، انہوں نے لکھاکہ اس عرصے میں منظر سے غائب رہنے کیلئے معذرت خواہ ہوں۔’
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے کام کو بہت یاد کر رہی ہوں اور دوبارہ منظرعام پر آنے کیلئے پرُجوش ہوں لیکن میں تھک چکی ہوں، لیکن میں ہار ماننے والوں میں سے نہیں ہوں’۔
انکا مزید کہنا تھا ’میں زندہ ہوں اور مزید آپ کو اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کرونگی۔’
واضح رہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں میٹا کی نئی لانچ ایپ ‘تھریڈ’ پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے غیر اخلاقی سلوک کے ساتھ اپنی والدہ کی صحت کے حوالے سے بھی مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔
ایک جذباتی پوسٹ میں رومیسہ خان نے انکشاف کیا تھا کہ ‘ان کی والدہ کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ (ICU) میں داخل کیا گیا تھا اور وہ بے حد تکلیف میں تھیں، اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی تھیں۔اس پریشانی کے عالم میں اسپتال کے عملے سے تعاون اور ہمدردی حاصل کرنے کے بجائے ان کی جانب سے مجھے غیر اخلاقی آزمائش کا نشانہ بنایا گیا’۔
یاد رہے کہ رومیسہ خان مختصر درانیے کی ویڈیو ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر مقبولیت حاصل کرنے کے بعد کامیابی سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں۔









