بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے کزن قاسم زمان کو تحویل میں لے لیا گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان (Imran khan)کے کزن قاسم زمان کو راولپنڈی سے تحویل میں لے لیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے گورکھپورناکے آنے والے عمران خان کے کزن قاسم زمان کو تحویل میں لے لیا گیا، قاسم زمان کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کیلئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست دے دی گئی، درخواست کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق معلومات حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سےمتعلق معلومات سنگین ہیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

مزیدپڑھیں:مذاکرات ناکام ہونے کی ذمہ دار پی ٹی آئی نہیں وفاقی وزرا ہیں، شوکت یوسف زئی

درخواست کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر انتہائی حد تک بڑھنے کی اطلاعات ملیں، رانا ثناء اللہ، نوید قمر، اعجاز جاکھرانی سمیت حکومتی کمیٹی ارکان نےمعلومات کی تصدیق کی، بانی کی صحت، سلامتی اور خیریت جاننے کےلیے فوری ملاقات ضروری ہے۔