پاکستانی معروف ٹک ٹوکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر آرزو فاطمہ کو خلع پر الحمداللہ کہنا مہنگا پڑگیا۔
منفرد ویڈیوز اور مزاح خیز مواد بنانے والی معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر آرزو فاطمہ کے حالیہ انٹرویو نے نئی جنگ چھیڑ دی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ٹک ٹاکر ایک مارننگ شو میں موجود ہیں دوران گفتگو آرزو کو اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بات کرتے سنا گیا جس میں انہوں نے شادی اور پھر خلع پر بات کرتے ہوئے نامناسب الفاظ کا استعمال کرڈالا۔
وائرل کلپ میں آرزو کا کہنا تھا کہ ’میں نے شادی کرلی اور الحمداللہ خلح بھی لےلی اور اب میں زندگی کے اس دور پر کھڑی ہوں جہاں مجھے اب تنہا رہنا پسند ہے اور میں اپنی زندگی اب بھرپور طریقے سے گزار رہی ہوں۔’
میزبان کی جانب سے جب انکے بچوں کا سوال کیا گیا تو بھی انہوں نے الحمداللہ کا الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’الحمداللہ میرے کوئی بچے نہیں ہیں، ’
تاہم آرزو فاطمہ کا شادی کے بعد خلح پر پھر بچے نا ہونے پر الحمداللہ کہنا نا بھایا اور ساتھ ہی انہیں آڑے ہاتھوں لےلیا۔

ایک صارف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’نوجوان لڑکیوں کو غلط میسج پھیلانا بند کریں، اولاد برکت ہے اور آپ لوگ صرف ٹائم پاس کی باتیں کرتے ہیں۔’
ایک اور صارف نے شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’بچے نہیں ہیں اس بات پر جس طرح انہوں نے الحمدللہ کہا ہے انہیں شرم آنی چاہئیے۔ اُن سے پوچھو جو اولاد کی نعمت سے محروم ہیں اور وہ لوگ جنکو اولاد دے کر واپس لے لی جاتی ہے۔
صارف کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے اس خاتون کی ویڈیو بہت پسند تھیں لیکن انکی سوچ کے بعد مجھے شدید مایوسی ہوئی ہے۔’
یاد رہے کہ آرزو فاطمہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مزاح کُن ویڈیوز کی وجہ سے خاصی مقبول ہیں۔









