سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں گھریلو ملازمہ رضوانہ کو انصاف دلانے کے لئے اداکارہ ماہرہ خان بھی نادیہ جمیل کی مہم میں شامل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر نادیہ جمیل نے اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے بھیجا گیا ویڈیو پیغام شیئر کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں بچوں سے محنت مشقت کروانے کو غیر قانونی قرار یتے ہوئے درخواست کی اور کہا کہ ملک کے بہتر مستقبل کے لئے اس بات کا احساس کریں اور اس کے خلاف اقدامات اُٹھائیں۔
انہوں یہ واضح کیا کہ وہ یہ پیغام ایسے غریب والدین کے لئے نہیں ہے جو اپنے بچوں سے کام کرواتے ہیں بلکہ ہمارے معاشرے کے باحیثیت اور پڑھے لکھے طبقے کے لئے ہے، جو کم عمر بچوں کو بطور ملازم رکھتے ہیں اور ان سے جبری مشقت کرواتے ہیں کیونکہ رضوانہ جیسے واقعات جن گھروں میں ہوتے ہیں وہ گھرانے پڑھے لکھے اور طاقتور ہوتے ہیں کیوں کہ ان لوگوں کو اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا کوئی احتساب نہیں ہوگا۔
“When there are cases like Rizwana, there MUST BE ACCOUNTABILITY!”
Says @TheMahiraKhan
Mahira speaks from the heart about the struggles of parents struggling below the poverty line.
Instead of exploiting their children we can instead offer them a better life, an education!… pic.twitter.com/17uB1LidlB— Nadia Jamil (@NJLahori) August 7, 2023
انہوں نے با اقتدار افراد سے درخواست کی کہ ایسی قانون سازی کی جائے کہ کوئی بھی بچوں کے ساتھ ناانصافی نہ کرسکے اور رضوانہ کیس سمیت اس طرح کے دیگر تمام کیسز کا احتساب کیا جائے اور ان میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیعل کی درخواست پر اداکار وہاج علی، حمزہ عباسی اور اداکارہ سجل علی نے بھی بچوں سے جبری مشقت کیخلاف جاری اس مہم کا حصہ بنتے ہوئے ویڈیو پیغامات جاری کئے تھے۔









