بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میری خواہش ہے کہ سنیتا اسلام قبول کرلے، حسن احمد

پاکستانی معروف اداکار حسن احمد نے اپنی اہلیہ و اداکارہ سنیتا مارشل کے مذہب تبدیل کرنے کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کردیا۔

سنیتا مارشل عیسائیت کی ماننے والی ہیں جبکہ حسن احمد کا تعلق ایک مسلمان گھرانے سے ہے لیکن یہ جوڑی اپنے مختلف مذاہب کے حوالے سے کبھی کوئی اختلاف کرتی نہیں دکھتی۔

گزشتہ دنوں ایک شو میں سنیتا مارشل سے  ان کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا تھا جس پر انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اب حال ہی میں حسن احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں مذہب کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ میری دلی خواہش ہے کہ سنیتا اسلام قبول کرلیں لیکن مذہب کی تبدیلی انسان کا اپنا ذاتی فیصلہ ہونا چاہئے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ مذہب کی تبدیلی اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب میں ایک مسلمان ہوتے ہوئے اچھا انسان بن کر دکھاؤں تاکہ سامنے والا میری اچھائی دیکھ کر میرے مذہب کی طرف آنا چاہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ مجھے معلوم ہے کہ ہر کام کا ایک خاص وقت مقرر ہے جو اللہ نے طے کیا ہوتا ہے، کسی کام کا وقت نکل نہیں سکتا جو کام جب ہونا طے ہے تب ہوکر ہی رہے گا۔‘