اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس پر دستخط کردیے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر کو بجھوا دی۔ سمری پر صدر کی طرف سے دستخط کرتے ہی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی ۔ صدر آئین کے آرٹیکل 58کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل کریں گے ۔ صدر مملکت کی طرف سے 48گھنٹوں کے اندر دستخط نہ کرنے کی صورت میں سمری خود بخود منظور ہو جائے گی ۔
وزیراعظم نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے








