لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ نے شوہر کی مبینہ گرل فرینڈ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر سے اب رابطہ کیا تو گلا کاٹ دوں گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق فریال مخدوم نے عامر خان کی مبینہ گرل فرینڈ کو مبینہ دھمکی دی جس کی آڈیو ریکارڈنگ میں سنا جا سکتا ہے کہ فریال مخدوم کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ تمھیں مجھ سے ڈرنا چاہئے۔ فریال نے مبینہ گرل فرینڈ کو بددعا بھی دی کہ میری دعا ہے تمھیں کینسر کی بیماری لگے اور تم مر جاؤ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مبینہ گرل فرینڈ نے دبئی میں عامر خان سے ملاقات کی تھی۔ عامر خان نے معاملے کا پتہ چل جانے پر اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو ایک انتہائی مہنگی لگژری گاڑی تحفے میں بھی دی تھی تاہم فریال مخدوم کا شوہر سے دل صاف نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ عامر خان کے فریال مخدوم سے 3 بچے ہیں جن میں 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔








