اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وفد نے سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی دورہ پاکستان کیا، اعلیٰ سطح کے سعودی وفد نے 8سے 9اگست پاکستان کادورہ کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سعودی وفد کا دورہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے پختہ عزم کی علامت قراردیدیا گیا،سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید عبدالکریم الخیرج کی سربراہی میں وفد پہنچا،16رکنی وفد کا استقبال نہایت گرمجوشی کے ساتھ کیاگیا،وفد کوکونسل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، سعودی وفد کے ارکان کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر تبادل
سعودی وفد نے مختلف شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کے مفادات اور تجاویز سے آگاہی دی،دونوں ممالک کے فریقین نے باہمی تعاون کے منصوبوں پر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، سعودی وفد نے آرمی چیف کے ساتھ مختلف امور اور برادرانہ تعلقات پر بات چیت کی،سعودی نائب وزیر خارجہ نے کہاکہ میٹنگ میں شرکت کرنا انتہائی خوش آئند رہی۔









