افغانستان(Afghanistan) کے ہندوکش ریجن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کےجھٹکے افغانستان کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے،زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے اوقات میں آیا، جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، متعدد دہشت گرد ہلاک
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،ہندوکش ریجن میں ماضی میں بھی متعدد بار شدید زلزلے آچکے ہیں۔









