**مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض اور ڈی جی سپورٹس آصف طفیل، سیکرٹری سپورٹس شاہد زمان میں اختیارات شدت اختیار کرگئے۔ **
روز مرہ امور میں مشیر کھیل کی غیر موجودگی سوالات کو جنم دینے لگی ۔ گزشتہ دنوں ہاکی سٹیڈیم کی اپگریڈیشن کے حوالے سے ہونے والے تمام اجلاس وہاب ریاض کی غیر موجودگی میں ہوئے ۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے وزیر اعظم کے نام پر ہاکی اسٹیڈیم پر ناجائز 40 کروڑ سے زائد رقم خرچ کردی.
سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان نے ہاکی اسٹیڈیم سے افتتاح کے لئے کروڑوں روپے خرچ کئے.
وہاب ریاض کے کھلاڑیوں کے لئے معاشی اعلانات ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب اور سیکرٹری سپورٹس کے لئے پریشانی کے باعث ہیں ۔ مشیر کھیل پنجاب محکمہ میں من پسند افسران کی جگہ میرٹ پر تقریاں چاہتے ہیں. اعلی دفاتر اور مشیر کھیل کے دفتر میں روابط منقطع۔
سماء کا ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب سے متعدد مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش، فون اور میسجز کا جواب نہ دیا ۔سیکرٹری سپورٹس شاہد زمان کے مطابق وزیر اعظم ہاوس سے جب تاریخ آئے گی تب افتتاح کروادینگے.








