بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 12 کروڑ ڈالر سے زائد کمی

اسلام آباد: ملکی زرمبادلہ ذخائر 4 اگست کو ختم ہوئے ہفتے میں 12 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 4 اگست تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 33 کروڑ 91 لاکھ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کم ہوکر 8 ارب 4 کروڑ ڈالر رہے۔ جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 42 لاکھ ڈالرکم ہوکر 5 ارب 29 کروڑ ڈالر رہے۔