لاہور(ممتازنیوز )سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی نگراں وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہوگئے،جنرل راحیل شریف گزشتہ روز لاہور پہنچ گئے،لاہورپہنچتے ہی سابق آرمی چیف نے گورنمنٹ کالج کےاپنے دوستوں سے ملاقاتیں شروع کردیں۔
سوشل میڈیاپراس حوالے سے رپورٹس کے مطابق راحیل شریف بھی نگراں وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہیں اوروہ اسی مقصد کے لیے گزشتہ روز لاہورپہنچ گئے تھے ،
لاہورپہنچتے ہی انہوں نے کالج کے دوستوں کے ساتھ ملاقاتیں شروع کردیں۔اتحادی جماعتوں کے درمیاں نگراں وزیراعظم کے معاملے پراتفاق نہیں ہوسکا،دونوں جانب سے ایک دوسرے کونام پیش کیے گئے،سیاسی تجزیہ کار اس حوالے سےاپنی آراء کااظہار کررہے ہیں تاہم نگراں وزیراعظم کوئی ایسا ڈارک ہارس بھی ہوسکتاہےجس کانام منظر عام پرنہیں آیاہوگا۔









