اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز 2023 کالعدم قراردینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ریویو ایکٹ کا محفوظ شدہ فیصلہ سنانے کے لئے صرف اس لئے 53دن انتظار کیا گیاکہ قومی اسمبلی تحلیل ہو جائے،جمعہ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں عرفان صدیقی نے کہاکہ عدالتی فیصلے ” واردات ” بن جائیں تو پاکستان کی عدلیہ کا عالمی انڈیکس میں 130ویں نمبر پہ آنا حیرت کی بات نہیں۔
عدالتی فیصلے ” واردات ” بن جائیں تو پاکستان کی عدلیہ کا عالمی انڈیکس میں 130ویں نمبر پہ آنا حیرت کی بات نہیں،عرفان صدیقی








