بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نو مئی کے بعد مکروہ چہرے عوام کے سامنے آگئے،سائفر کے تانے بانے یہیں بنے گئے،وزیراعظم

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ نو مئی کے بعد مکروہ چہرے عوام کے سامنے آگئے،سائفر کے تانے بانے یہیں بنے گئے، اگر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہ ہوتا تو ملکی صورتحال تباہ کن ہوتی ۔
اتحادیوں کے اعزازمیںعشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ 9 مئی کے واقعے نے ملک میں افراتفری،بے چینی پیدا کردی،نومئی کے واقعہ کے بعد عوام نے مکروہ چہروں کو دیکھ لیا۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے دن رات جھوٹ بولا،ریاست مدینہ کی دن رات گران کی گئی لیکن عمل اس کے برعکس تھا۔۔انہوں نے کہاکہ سائفر کا معاملہ انتہائی شرمناک تھا۔