بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توشہ خانہ کیس : سزا کیخلاف عمران خان کی اپیل پر تحریری حکمنامہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل کا حکم نامہ جاری کیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کے خلاف ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر ٹرائل چلایا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے فریقین کو سزا کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری کردیے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید، 5 سال کی نااہلی اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔