بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انتخابات کراناالیکشن کمیشن کاکام ،ن لیگ کو موقع ملے تو نوازشریف وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے،شہباز شریف

اسلام آباد(ممتازنیوز )وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،میری سوچ ہے کہ عام انتخابات جلد از جلد ہوں،انتخابات میں ن لیگ کو موقع ملے تو نوازشریف وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کوسینئرصحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہاکہ نگران ، کا درد سر دو دن کا ہے،مجھے ایک دو دن اور برداشت کرلیں،نگران ، کے معاملے پراپوزیشن لیڈر سے آج دوبارہ ملاقات ہوگی، معاملہ حل ہوا تو ٹھیک ورنہ پھر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا،پارلیمانی کمیٹی بھی معاملہ طے نہ کرسکی تو پھر الیکشن کمیشن دیکھے گا۔
وزیراعظم نے کہاکہ کل رات ہماری اتحادیوں کے ساتھ ملاقات تھی،ملاقات میں ایک سیاسی جماعت کے علاوہ سب نے مجھے اختیار دیا،سپریم کورٹ کے کل والے فیصلے سے نوازشریف کی واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں، 5 سال نااہلی کا عرصہ نوازشریف مکمل کرچکے ہیں، میں آج سے نہیں،30 سال سے فوج کی آنکھ کا تارا ہوں ،ووٹ کو عزت دو کا ہمارا نعرہ آج بھی موجود ہے۔
انہو ں نے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانا میری ذمے داری تھی،مشترکہ مفادات کونسل کے گزشتہ اجلاس میں انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانے پر اتفاق ہوا، مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری پراتفاق رائے کیا، بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ قیمت 50 روپے تک ہے، 50 روپے فی یونٹ قیمت میں کئی اسباب شامل ہیں، اب بھی 63 فیصد بجلی صارفین کمو سبسڈی مل رہی ہے۔