بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگی

نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر کی ملاقات آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگی،دونوں رہنما نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پرمشاورت کریں گے۔

وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرکے پاس نگراں وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آخری روز ہے،نام فائنل نہ ہوا تومعاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔

قومی اسمبلی تحلیل ہوئے تین روزگزر چکے ہیں، نگراں وزیراعظم کون بنے گا؟ اب تک طے نہ ہو سکا۔

صدرعارف علوی نے بھی آج نگراں وزیراعظم کا نام مانگ لیا ہے۔وزیراعظم نے جمعہ کی رات اتحادیوں سے مشاورت کی،شہبازشریف نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض سے بات ہوئی ہے آج مزید بات کریں گے۔

انہوں نے صدرپربھی تنقید کی اورکہا کہ افسوس ہے صدر نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے انہیں خط لکھا،اس تقرری کے لیے آٹھ دن ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم نے اتحادیوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے الیکشن میں اترنے کی حمایت کردی ہے۔