بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت نے سکیورٹی گارڈ سے معافی مانگ لی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے پینشن میں سالوں کی تاخیر پر معذور سکیورٹی گارڈ سے معافی مانگتے ہوئے ای او بی آئی کو بھی معذرت کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کےمطابق اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ (ای او بی آئی) نے ایک معذور سیکورٹی گارڈ کو پینشن گرانٹ دینے سے انکار کر دیا، دفتر کی حدود میں داخلے کی اجازت تک نہیں دی۔ حتی کہ فائل بھی گم کر دی گئی، معذور سکیورٹی گارڈ کو دھکے کھانے کے بعد ایک ریٹائرڈ افسر کی سفارش پر فائل ڈھونڈ کر دی گئی۔

معذور سکیورٹی گارڈ نے وفاقی محتسب سے معاملے پر فیصلہ دینے کی درخواست کی تو انہوں نے ای او بی آئی کو کیس پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی جس کے خلاف ای او بی آئی نے صدر مملکت کو درخواست دیدی۔

صدر مملکت نے سارے معاملے کا جائزہ لینے پر کہا کہ ای او بی آئی اپنے غریب مخالف رویئے پر نظرثانی کرے، غریب اور معذور شخص کو برسوں انتظار کروانا شرمناک عمل ہے۔ انہوں نے ای او بی آئی کو سکیورٹی گارڈ سے معافی مانگنے کا حکم صادر کیا۔