بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرا، آل پاکستان والی بال چیمپئن شپ خیبرپختونخوا نے جیت لی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت منعقدہ آل پاکستان والی بال چیمپئن شپ خیبر پختونخوا نے اپنے نام کرلی،فائنل میں پنجاب کلر کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو گئی جبکہ تیسری پوزیشن بھی خیبر پختونخوا وائٹ ٹیم نے حاصل کرلی،تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں آل پاکستان والی بال چیمپئن شپ اختتام پزیر ہوگئی جس میں خیبرپختونخوا کلر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل اپنے نام کرلی فائنل میچ میں پنجاب کلر ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دے دی اسی طرح تیسری پوزیشن بھی خیبر پختونخوا کی وائٹ ٹیم نے حاصل کرلی،تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا وائٹ کی ٹیم نے پنجاب وائٹ کو 1-3 سے شکست دے کر برتری حاصل کرلی،اس موقع پر ٹیم آفیشلز نے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس ڈائریکٹرسپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم، پاکستان ٹیم کے سابق کپتان انٹر نیشنل کوچ عبدالرحیم کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں اور محنت کے بدولت خیبرپختونخوا کھلاڑیوں نے فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی،،واضح رہے کہ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں پہلے راؤنڈ میں ملک بھر کے تمام اضلاع میں باقاعدہ ٹرائلز لئے گئے تھے بعد ازاں صوبے کی سطح پر انٹر ریجنل مقابلے منعقد کئے گئے اور ان مقابلوں میں سے ہر صوبے کی دو دو ٹیموں کا انتخاب کیا گیا جو کہ فائنل راؤنڈ میں صوبے کی نمائندگی کی تاہم خیبر پختونخوا کی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ جیت لی