بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے ملاقات میں کیا مشورہ مانگا؟ ثاقب نثار نے بتا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے متعلق کہا ہے کہ ملاقات میں پنجاب میں جاری سیاسی صورتحال کے حوالے سےکوئی بات نہیں ہوئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ثاقب نثار کا کہنا تھاکہ عمران خان سے ملاقات میں عدلیہ سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھاکہ میں نے عمران خان سے کہا کہ عدلیہ سے متعلق جو تاثر قائم کیا جارہا ہے وہ درست نہیں، انہیں بتایا کہ عدلیہ میں بہت جید اورخدا کو ماننے والے بڑے لائق فائق ججزہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جاری سیاسی صورتحال کے حوالے سےکوئی بات نہیں ہوئی۔ثاقب نثار نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے پوچھا کہ کسی ایسے شخص کے بارے میں بتائیں جو ہمیں قانونی رائے دے سکے، انہیں جو قانونی رائے ملی انہوں نے اس حوالے سے مجھے بتایا۔خیال رہے کہ لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔